بدھ , 24 اپریل 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پلواما واقعہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا جب کہ عالمی عدالت میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات چیت ہوگی اور تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …