ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب نے رواں سال پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے رواں برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا۔ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔اس سال بھی سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار مقرر کیا تھا۔سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پاکستان کا حج کوٹہ دو لاکھ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کر کے حج کوٹہ بڑھانے پر شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …