بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی جیلوں میں قید 125 پاکستانیوں کی وطن واپسی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی جیلوں میں قید 125 پاکستانی لاہور پہنچ گئے ۔سعودی ولی عہد نے وعدہ پورا کردیا،عمران خان کی درخواست پرمزید 125 پاکستانی قیدی رہا کردیے ،پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی سجدہ شکرادا کیا۔

رہائی پانے والے پاکستانی قیدی سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعےجدہ سے لاہور پہنچے ، ایئرپورٹ پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔پاکستان پہنچنے والے قیدی وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار نظرآئے ۔لاہور پہنچنے والے قیدیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق پشاور سے تھا، سعودی عرب اب تک معمولی جرائم میں قید اڑھائی سو سے زائد پاکستانی قیدیوں کو رہا کرچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …