ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کا آغاز ،وزیراعظم آج افتتاح کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پنجاب میں ہیلتھ کارڈاسکیم کاافتتاح کرنے آج راجن پور جائیں گے، راجن پورکےبعداسکیم پنجاب کے36 اضلاع تک پھیلائی جائے گی، رواں سال مختلف اضلاع میں72لاکھ غریب گھرانوں میں کارڈتقسیم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کاآغازکریں گے ، ہیلتھ کارڈاسکیم کاافتتاح راجن پور سے کیا جائے گا ، ہیلتھ کارڈکےاجراکی تقریب آج شام 4 بجے ہوگی، تقریب میں وزیراعظم خود ہیلتھ کارڈزتقسیم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر صحت یاسمین راشد تقریب میں شریک ہوں گے۔

راجن پورکےبعداسکیم پنجاب کے36 اضلاع تک پھیلائی جائے گی، رواں سال مختلف اضلاع میں72لاکھ غریب گھرانوں میں کارڈتقسیم ہوں گے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں 30 لاکھ ہیلتھ کارڈ اگلے سال تقسیم ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کل اور پرسوں رحیم یارخان، مظفرگڑھ اور ملتان میں اجرا کریں گ جبکہ رواں ماہ 4پسماندہ اضلاع کے8 لاکھ خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں مڈل کلاس خاندانواں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

یاد رہے 15 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کے لئے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کیا تھا ، پروگرام کےتحت قبائلی علاقوں میں ہیلتھ کارڈسےتمام طرح کاعلاج مفت ہوسکےگا۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہیلتھ کارڈ غریب گھرانوں کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے، بیماری کی وجہ سے غریب خاندان مزید غربت کا شکار ہو جاتا ہے، غریب خاندانوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بیماری ہوتی ہے، قبائلی علاقوں کو ہیلتھ انشورنش بھی فراہم کریں گے، 7 لاکھ 20 ہزارروپے کا ہیلتھ کارڈ غریب خاندان کو تقسیم کیاجائے گا۔

خیال رہے 4 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا ، صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا۔پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے، صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …