ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایک ماہ کے دوران پانچ بھارتی جنگی جہاز گرکر تباہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جنگی صلاحیتوں کا پول کھل گیا، ایک ہی ماہ میں پانچ طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم وقت کے دوران بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثے کا شکار ہوئے جس کے باعث تین پائلٹ ہلاک جبکہ عملے کے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

پلوامہ حملے کے بعد مسلسل پاکستان پر الزام تراشی اور ہرزہ سرائی کرنے والے بھارت کی جنگی صلاحیتوں کا پول کھل گیا، ایک ماہ کے دوران پانچ طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔بھارتیوں کو بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ پاکستان سے جنگ مہنگی پڑسکتی ہے، سابق بھارتی جج نے بھی ہندوستان کو جنگ سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا کہ پاکستان جوہری طاقت ہے مذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …