ہفتہ , 28 مئی 2022

لاہور: میٹرو بسوں میں تصادم: 10 مسافر زخمی، 2 خواتین کی حالت تشویشناک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گجومتہ کے قریب 2 میٹرو بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے جس کے بعد بس سروس معطل کردی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گجومتہ کے قریب میٹرو بسوں کی آپس میں ٹکر کے باعث زخمی ہونے والے مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی جگہ ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 40 اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

لانگ مارچ روکنے کے لیےحکومت کی جانب سے اسلام آباد ، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ ۔

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیےحکومت کی جانب سے …