بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

غزہ میں جہادی مہم کے دوران القسام کمانڈر شہید

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا ایک نوجوان کمانڈر جنوبی غزہ میں جہادی مہم کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔ عبسان الکبیر میں ایک تربیتی مشق کے دوران مجاھد محمد ابراہیم قدیح سرنگ میں حرکت قلب بند ہونے سے جام شہادت نوش کرگئے۔ادھرغزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 سالہ ابراہیم قدیح جنوبی غزہ میں خان یونس میں ایک فوجی پرید کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی اور یمنی نوجوانوں کی بہادری کا جذبہ، اسلامی انقلاب سے متاثر ہے۔سید ابراہیم رئیسی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سامراج کے …