جمعہ , 19 اپریل 2024

پاک بھارت کشیدگی افغان امن عمل کو متاثر کریگی: افغان طالبان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) اٖفغان طالبان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی افغان امن عمل کو متاثر کرے گی۔ طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں بھارت ہمسایہ ملک سے کشیدگی بڑھانے سے باز رہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت تناؤ افغان امن عمل متاثر کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں بھارت ہمسایہ ملک سے کشیدگی بڑھانے سے باز رہے۔افغانستان میں جاری سترہ سالہ جنگ کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان دوحا میں ٘مذکرات ہوئے، مذاکرات کا اگلا دور آنے والے دنوں میں ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …