ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی وزیرخارجہ ولی عہد کا خصوصی پیغام لے کر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر کل پاکستان آئیں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے، کشیدہ صورتحال میں بہترین سفارتکاری پروزارت خارجہ کومبارکباد پیش کی، ہم توپہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن و امان کے داعی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ہم نے خوش آمدید کہا، وزیر خارجہ عادل الجبیر کل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، مجھے خوشی ہے کہ صدرٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے اورامریکا کی مداخلت خطے میں امن و امان کے لئے مددگارثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …