جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارتی جیل میں شہید شاکر اللہ سیالکوٹ میں سپرد خاک

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جیل میں شہید کئے گئے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔بھارتی شہر جے پور کی جیل میں انتہا پسند قیدیوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے شاکر اللہ کو سیالکوٹ میں ان کے آبائی علاقے جسر والا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ شاکر اللہ کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شاکراللہ کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا تاہم ان کا خاندان 30 سال قبل کراچی منتقل ہوگیا تھا۔ شاکر اللہ غلطی سے سرحد پار کرنے کی پاداش میں 16 سال سے جے پور کی جیل میں قید تھے، 20 فروری کو جیل میں انتہا پسند قیدیوں نے شاکر اللہ کو شہید کردیا تھا، بھارت نے گزشتہ روز شاکر اللہ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …