ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایسے قوانین بنارہے ہیں جن سے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے قوانین بنارہے ہیں جن کے باعث عالمی معیارات کی روشنی میں بلند وبالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہماری زرعی زمین نگل رہی ہیں جس کے مستقبل میں ہمارے غذائی تحفظ پر نہایت مہلک اثرات مرتب ہوں گے، ہم ایسے قوانین بنانے جارہے ہیں جن کے باعث عالمی معیارات کی روشنی میں اتنی ہی بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں گی جتنی دنیا بھر کے شہروں میں کی جاتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرا ویژن ہے کہ مستقبل میں ہمارے شہروں میں عمودی تعمیر کی اجازت دی جائے گی اور سبزہ زاروں کو وسعت ملے گی کیوں کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیر کی لپیٹ میں آنے والے ممالک میں ہوتا ہے جب کہ عمارتوں کا بے ہنگم اور بے ترتیب پھیلاؤ رکنے سے شہری آبادی کے لئے سہولیات کی فراہمی بھی آسان ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …