ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان :ہلمند بیس پرطالبان کا حملہ، 23 افغان فوجی ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان نے امریکی و افغان فورسز کی مشترکہ ملٹری بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 23 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے افغان صوبے ہلمند کے شہر شوراب میں امریکا اور افغان فورسز کی مشترکہ ملٹری بیس پر حملہ جدید ہتھیاروں اور خود کش بمباروں کی مدد سے حملہ کیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے طالبان کے حملوں میں 23 اہلکاروں کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کا بتایا۔ ترجمان نے جوابی کارروائی میں 20 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔گورنر ہلمند کے ترجمان نے بھی کارروائی میں 23 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے حملے کے لیے 7 خود کش بمبار تعینات کیے تھے جو جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔

افغان طالبان کا حملوں میں 100 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دوسری جانب طالبان نے ہلمند ملٹری بیس پر حملے کو شوراب فدائی آپریشن کا نام دیتے ہوئے 400 کے قریب امریکی اور افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فدائی آپریشن میں 9 حملہ آوروں نے حصہ لیا جس کے نتیجے میں پائلٹوں سمیت 137 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ طالبان کی جانب سے حملے میں متعدد ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے، ہاموی اور بکتر بند ٹینک، کئی گاڑیاں گاڑیاں، فوجی ایمبولینس، آئل ٹینکر، لاجسٹک ڈپو، اسلحہ ڈپو اور طیاروں کا بڑا ورکشاپ سمیت فوجی تنصیبات کا 40 فیصد تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔افغان حکام یا امریکی فوج کی جانب سے تاحال طالبان کے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …