جمعہ , 19 اپریل 2024

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارکی فوج بوگس ہے،امریکی اخبار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے بھارتی فوج کو بوگس قرار دے دیا، کہا اگر پاکستان سے جنگ ہوئی تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10دن تک ہی اسلحہ اور بارود فراہم کرسکے گا۔دھمکیاں، دعوے اور گیدڑ بھبکیاں!امریکی اخبار نے جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارکی فوج کو بوگس قرار دے دیا۔پاکستان پر حملے کا خواب دیکھنے والاووٹ کیلئے جنگ کا نعرہ لگانے والابھارت اگر پاکستان سے ٹکرایاتو میدان جنگ میں اپنے فوجیوں کوصرف 10دن تک ہی اسلحہ اور بارود فراہم کرسکے گا۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق، بھارتی فوج کے 68فیصد آلات بوسیدہ ہیں ،فوج کیلئے مختص بجٹ کا بڑا حصہ 12 لاکھ فوجیوں کی تنخواہ اور پنشن پر خرچ ہوتا ہےاور نئے آلات خریدنے کے لیے صرف چودہ ملین ڈالر ہی بچتے ہیں۔ایسے میں پاکستان کے ایف 16اور جے ایف 17تھنڈر کا مقابلہ کرنا بھارت کیلئے انتہائی مشکل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …