بدھ , 24 اپریل 2024

جماعت الدعوة اور ایف آئی ایف پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے جماعت الدعوة اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن پرپابندی لگادی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔دونوں تنظیموں کوانسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری ہے اورمولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہرسمیت کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم جیش محمدکے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی اہم پیشرفت ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا مسعود اظہرکوتحویل میں لینےکافیصلہ چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …