جمعرات , 25 اپریل 2024

پاک بھارت حالیہ کشیدگی ہم نے ختم کرائی: امریکا کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ہم نے ختم کرائی، آئندہ کوئی بھی ملٹری کارروائی صورتحال مزید خراب کرسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ نے دعویٰ کیا کہ اس کو کم کرنے میں ہم نے اہم کردر ادا کیا،امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھاکہ پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری ہے،آئندہ کوئی بھی ملٹری کارروائی صورتحال مزید خراب کرسکتی ہے،پاکستان اوربھارت کوکشیدگی ختم کرنے کے لئےمزیداقدامات کرنے چاہئیں،افغان طالبان سےمذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہےچاہتے ہیں افغان امن معاہدہ جلدطے پا جائےجبکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کو فوجی کارروائی سے باز رکھا۔

امریکی ترجمان کا مزید کہناتھاکہ امریکا اب بھی اعلیٰ سطح پر رابطوں میں ہے اور یہ رابطے جاری ر ہیں گے، بعض اوقات امریکا پبلک ڈپلومیسی کرتا ہے مگر یہ وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی کا ہے اور اس وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی بہت زیادہ ہورہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …