ہفتہ , 20 اپریل 2024

نواز شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال جانے سے انکار کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی ہدایت کی لیکن نواز شریف نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہےتفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی منتقلی سے متعلق اطلاع موصول ہو گئی ہیں، انھیں ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امیر حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر ٹیسٹ کیے جائیں گے، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ادھر مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگی تصویر تبدیل کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب نواز شریف کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر لگائی ہے۔ مریم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف کی تصویر کے ساتھ فری نواز شریف کا سلوگن بھی درج ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی ہدایت کی تاہم نواز شریف نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …