جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

اماراتی شہری 696گھنٹوں میں ابوظہبی سے پیدل مکہ پہنچ گیا

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد جمال السویدی نے ابو ظہبی سے مکہ معظمہ تک 2070 کلو میٹر کا پیدل سفر 696 گھنٹوں میں مکمل کیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مکہمعظمہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد جمال السویدی نے کہا کہ سعودی عرب تک پیدل سفراس سے محبت کا اظہار ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس طویل میرا تھن دوڑ کے ذریعے انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ مضبوط قوت ارادی والا کوئی بھی خلیجی شہری ایسی کوئی بھی مہم جوئی سر کرسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 400 شہریوں سے ملاقات اور تعارف ہوا۔ا نہوں نے سعودی عرب میں پھولوں کے ساتھ میرا استقبال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران افغان سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان معمولی جھڑپ

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان کی سرحد ہیرمند پر …