جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت:مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ، اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے پر بھارت کو خبردار کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سربراہ میچل بیچلیٹ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اس کی منقسیم کرنے والی پالیسیوں کی بدولت معاشی شرح نمو کم ہوسکتی ہے اور ملک میں تنگ نظر سیاسی ایجنڈے سے اقلیتوں کے حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ اقوام متحدہ نے جاری کی ہے ۔اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارت میں باالخصوص مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …