جمعرات , 25 اپریل 2024

کابل: حامد کرزئی کی موجودگی میں اسٹیج پر مارٹر حملہ، 3 افراد ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک جلسے میں مارٹر بم فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔جلسے میں کئی صدارتی امیدواروں کے علاوہ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔

جس وقت مارٹر بم فائر ہوئے اس وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے۔ جلسہ حزبِ وحدتِ اسلامی کی جانب سے اس کے مقتول قائد عبدالعلی مزاری کی برسی پر منعقد کیا گیا گیا تھا۔جلسے پر ہونے والے اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ ایک صدارتی امیدوار حنیف اتمار کے مطابق ان میں سے 8 افراد ان کے گارڈ تھے۔ ایک اور صدارتی امیدوار عبداللطیف بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …