ہفتہ , 20 اپریل 2024

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایرانی عدلیہ کے نئے سربراہ مقرر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کردیا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کے روز، اپنے ایک خصوصی حکم نامے میں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کی عدلیہ کے نئے سربراہ کے طور پر تعینات کردیا-آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ، چیف جسٹس آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔وہ اس سے پہلے ایران کے مذہبی شہر مشہد میں واقع امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کے متولی تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …