جمعرات , 2 دسمبر 2021

خواتین کی ڈیزائن کردہ ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)استنبول میں ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیا جس میں 63ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔استنبول میں کملیکا ری پبلک نامی اس مسجد کو 6سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے ۔فن تعمیر کی شاہکار اس مسجد کا ڈیزائن فن تعمیر کی ماہر دو خواتین نے تیار کیا ہے جو سلطنت عثمانیہ کے طرز تعمیر کی عکاسی کرتا ہے جبکہ اس کی کْل لاگت تقریباً 9ارب روپے آئی ہے۔اس مسجد کو خوبصورت فانوس،دیدہ زیب قالین اور لائٹوں سے سجایا گیا ہے جو اسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران افغان سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان معمولی جھڑپ

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان کی سرحد ہیرمند پر …