جمعرات , 22 فروری 2024

بہرام قاسمی فرانس میں ایران کے نئے سفیر مقرر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کی تجویز اور صدر حسن روحانی کی منظوری کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کو فرانس میں ایران کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ بہرام قاسمی گذشتہ دو سال سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے قبل اسپین، اٹلی اور ایئر لینڈ میں ایران کے تام الاختیار سفیر رہ چکے ہیں ۔ بہرام قاسمی مغربی یورپ کے ڈآئریکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …