منگل , 27 فروری 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب کا زرداری، بلاول، فریال کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی رواں ماہ طلب کیا جائے گا۔جعلی بنک اکاونٹس کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس کے تمام فریقین کو نیب کے دفتر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزمان کو آئندہ ہفتے طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے، ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کےعلاوہ تحریری جواب طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، قومی احتساب بیورو کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے سوالنامہ تیار کرلیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …