جمعرات , 25 اپریل 2024

افغانستان میں راء کا خفیہ ہیڈ کوارٹر تباہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ ملٹری بیس پر حملے کے بعد طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ فدائی آپریشن میں 9 حملہ آوروں نے 137 امریکی فوجی ہلاک کیے ہیں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ طالبان نے ایک دعویٰ کیا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔طالبان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے افغانستان میں جو حملہ کیا اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کیا۔

اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ صوبہ ہلمند میں تفتان سے اوپر ایک کونہ ہے جہاں افغانستان ایران اور پاکستان آپس میں ملتے ہیں۔ یہ وہ صوبہ ہے جہاں بھارت میں بہت زیادہ پیسہ لگایا کیونکہ یہ چاہ بہار بندرگاہ کے ساتھ ہے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے حملے کے بعد ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان فوج کے کیمپ پر طالبان کے حملے میں 40 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔حملے میں 22 طالبان شدت پسند بھی مارے گئے۔ جبکہ دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں اور دفاتر کو نقصان پہنچا۔

ادھرطالبان کے ترجمان قاری یوسف احمد نے اپنے بیان میں حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمپ پر طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے ساتھ ساتھ غیرملکی افواج کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں مارے گئے۔

بعدازاں شمالی صوبے ساری پل میں طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار مارے گئے۔ حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ چار افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں مانا جا رہا ہے کہ انہیں طالبان زندہ اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔اس حملے کی ذمے داری بھی طالبان نے قبول کرلی ہے جسے اس وقت انجام دیا گیا جب سیکیورٹی فورسز ایک آپریشن سے واپس لوٹ رہی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …