ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنرل قاسم سلیمانی کو اعلیٰ ترین عسکری اعزاز حیدری ذوالفقارسے نوازا گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سے آج کے مالک اشتر جنرل قاسم سلیمانی نےحیدری ذوالفقار کا تمغہ شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔ تمغہ ذوالفقاراسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ترین عسکری اعزاز ہے جسے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مبارک ہاتھوں سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے وصول کیا۔

اس سے قبل ایران کا اعلی ترین فوجی اعزاز فتح تھا جو تین بارجنرل قاسم سلیمانی کو ملا ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے تمغہ ذوالفقار دریافت کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …