جمعہ , 22 اکتوبر 2021

افغانستان:8بےگناہ پاکستانیوں کا قتل، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے افغان صوبے پکتیکا میں 8 بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان کے صوبے صوبے پکتیکا میں 8 بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان صوبے پکتیکا میں 8 پاکستانیوں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے مارا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغان سرزمین پر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کی متعدد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔ قبل ازیں پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو گزشتہ سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے جی-10 سیکٹر سے اغوا کیا گیا اور بعد ازاں 13 نومبر کو ان کی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملی تھی۔

افغان حکام نے 15 نومبر کو طاہر خان داوڑ کی لاش طورخم سرحد پر پاکستانی وفد کے حوالے کی تھی جس میں وزیرمملکت شہریار آفریدی اور خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی شامل تھے۔ دفترخارجہ نے شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت کی حوالگی میں بلاجواز تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

القاعدہ اگلے ایک سال میں افغانستان سے امریکا پر دوبارہ حملہ کر سکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس اداروں نے وارننگ جاری کی ہے کہ القاعدہ ایک سال کے …