جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور عراق کو مضبوط اور متحد رہنا چاہیے،روحانی صالح مشترکہ پریس کانفرنس

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بغداد میں عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق گذشتہ برسوں میں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر بڑی خوشی ہے کہ ہم سخت دنوں میں عراقی حکومت اور عراقی عوام کے ساتھ رہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ میں عراق کو اپنا وطن سمجھ رہا ہوں ۔ ایران اور عراق کے تعلقات کئی صدیوں پر محیط ہیں ۔ عراق اور ایران کے درمیان مشترکہ دینی، تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ ایران اور عراق کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ملکوں اور قوموں کے مفادات میں ہیں۔ اس گفتگو میں عراق کے صدر برہم صالح نے بھی ایران کو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت شرائط میں عراقی عوام اورقوم کی مدد کی ہم ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایران کو خطے کا ایک اہم اسلامی اور برادر ملک سمجھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …