ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، جرمن وزیر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی دورے پر آئےجرمن وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں ہائیکوماس نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کو پلوامہ واقعے اور کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن برقرار رکھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے جبکہ افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …