بدھ , 21 فروری 2024

جرگے کے حکم پر بیٹی اور داماد کو قتل کرنیوالا باپ گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں جرگے کے کہنے پر اپنی لخت جگر اور اس سے پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو موت کی نیند سلانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اورنگی ٹاؤن کے رہائشی 25 سالہ نصیب زر خان اور عائشہ نے پسند کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی جس پر بزرگوں نے جرگہ منعقد کیا اور دونوں کو مارنے کا فیصلہ کیا۔

رواں سال 22 فروری 2019ء کو نصیب زر اور عائشہ کی لاشیں حب ڈیم کے قریب سے ملیں، پولیس نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ جرگے کے فیصلے پر عمل کرکے لڑکی کے باپ نے دونوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا تاہم اب ایس ایس پی شوکت کھتیان کہتے ہیں کہ کوئی جرگہ نہیں ہوا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ کارو کاری کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …