منگل , 27 فروری 2024

برطانیہ :سٹیفن ہاکنگ کی آج پہلی برسی ، یادگاری سکہ جاری

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت برطانیہ نے ممتاز سائنسدان اور ماہرِ طبیعات سٹیفن ہاکنگ کی آج پہلی برسی کے موقع پر ان کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کیا ہے ۔نیا چمک دار سکہ انتہائی خوبصورت ہے جسے برطانیہ کی ممتاز ڈیزائنر ایڈوینا ایلس نے ڈیزائن کیا ہے ۔ سکے کی پشت پر سٹیفن ہاکنگ کا نام درج ہے اور اس کے اوپر ہاکنگ کی مشہور مساوات درج ہے ۔ سب سے نیچے بلیک ہول کو نہایت خوبصورت انداز میں بنایا گیا جو بتدریج پھیل رہا ہے ۔ اس سال کے اختتام تک سٹیفن ہاکنگ کی یاد میں 50 پاؤنڈ کا نوٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …