جمعرات , 25 اپریل 2024

چین نہیں چاہتا بی جے پی دوبارہ الیکشن جیتے :امریکی ماہرین

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف اقوام متحدہ میں چین کی جانب سے قرارداد روکے جانے پر امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ چین کی مجبوری تھی کہ اگر وہ اس قرارداد کی حمایت کرتا تو بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن میں نریندر مودی کو بڑی کامیابی ملتی، چین کبھی نہیں چاہے گا کہ بھارت میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے ۔پروفیسر ٹام جانسن نے کہا پاکستان چین کے لئے ایسا ہی ہے جیسا اسرائیل امریکہ کے لئے ، امریکہ اپنے مفادات اور مقاصد کی خاطر اسرائیل کو چھوڑ سکتا ہے اور نہ ہی چین پاکستان کو، چین کبھی پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی بڑا فیصلہ نہیں کریگا۔

ولسن سنٹر میں ایشیائی امور کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ چین کے اس اقدام سے پاکستان کو ایک بار پھر واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے ، مسعود اظہر کے ایشو پر چین اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی نیا تنائو پیدا نہیں ہو گا۔

سابق بھارتی سفارتکار اشوک سجنحار نے کہا کہ چین کے فیصلے سے بھارت سمیت دنیا کے ممالک کو بہت مایوسی ہوئی، بھارت کو اُمید تھی کہ اس بار چین مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو نہیں روکے گا لیکن اس نے دنیا کے بڑے ممالک کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کی بات مانی ، کسی کو وہم نہیں ہونا چاہئے کہ چین مستقبل میں بھی کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …