ہفتہ , 20 اپریل 2024

وہابی دہشت گردوں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں وہابی دہشت گرد اس ملک کے عوام کے خلاف اسرائیلی ہتھیاراستعمال کر رہے ہیں۔سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے صوبہ درعا کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آّریشن جاری ہے۔

شامی فوج نے صوبہ درعا کے مضافات میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔عرب ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اسرائیل دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں ہتھیار فراہم کررہا ہے اور اسے اس سلسلے میں سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …