جمعہ , 23 فروری 2024

کک باکسنگ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لے کرپاکستان کی نمائندگی کی ۔

مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔پہلے راؤنڈ کے دو منٹ میں خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکوں کوبہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کوبھی شکست دی۔مقابلے میں کامیابی پانے پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …