بدھ , 21 فروری 2024

برطانیہ میں بھی شر پسندی: مسجد کے باہر 3 رکنی گروپ کا ہتھوڑے سے حملہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی کیننگ سٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں کے 3 رکنی گروپ نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا۔ جس سے ایک مسلمان نوجوان زخمی ہو گیا، حملہ آور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ آور چیخ چیخ کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے، حملہ آوروں نے ہتھوڑے سے ایک نوجوان کو زخمی بھی کیا۔ وہاں موجود لوگوں نے نیلے رنگ کی کار کا تعاقب کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …