منگل , 27 فروری 2024

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی کرائسٹ چرچ حملے کی مذمت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کرائسٹ چرچ حملے پر جاری بیان میں کہا کہ وہ غمزدہ ہیں اور مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان انتونیو گوتریز نے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گردی کے واقعے پر غمزہ ہیں، وہ متاثرہ خاندانوں کے لواحقین، نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا عدم برداشت اور ہر طرح کی پر تشدد انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل نے تمام لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس سانحے پر مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …