منگل , 23 اپریل 2024

ایران اور عراق کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں:ڈاکٹر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقتصادی ہم آہنگی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں اور کسی کو ایران اور عراق کے تعلقات میں خلل ایجاد کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

اطلاعات کے مطابق اقتصادی ہم آہنگی کونسل کا اجلاس صدر حسن روحانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی شرکت کی۔ صدر حسن روحانی نے اس اجلاس میں اپنے عراق کے حالیہ دورے کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت نے ایرانی وفد کا شاندار استقبال کیا اور ہم عراق کی گرم میزبانی پر عراقی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور عراق دو برادر اور اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں جن کے سیاسی، مذہبی ، اقتصادی اور سماجی تعلقات بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں اور کسی بھی ملک کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اس اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورتحال اور دیگر اقتصادی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …