جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ کی نئی منطق، افغانستان سے نیٹو افواج کے ساتھ نکلنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے ساتھ باہر نکل جائیں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کے ساتھ آئے تھے،اگر واپس گئے تو ساتھ ہی واپس جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ نیٹو اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا اولین دن سے ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں ایک ساتھ آئے تھے، افغانستان میں اپنی موجودگی سے متعلق بھی مشاورت سے کام کریں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ اگر ہم واپس جائیں گے تو ساتھ ہی جائیں گے، افغانستان اور ہم سب کے امن اور سلامتی کے لیے ہم ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس پر اب ایک بار پھر یو ٹرن لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …