بدھ , 21 فروری 2024

راہول گاندھی نے مودی کو ’’چوکیدار چور ہے ‘‘کہہ دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے متوقع انتخابی شکست سے خوف زدہ ہو کر ٹویٹر پر اپنے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے ’چوکیدار نریندرا مودی‘ رکھ لیا۔جس پر انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےاور بھارتی وزیر اعظم مذاق بن گئے ہیں۔کانگریس سربراہ راہول گاندھی کا اپنے ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے ’’چوکیدار چور ہے ‘‘کہا ۔انتخابی مہم کیلئے ہر چال ناکام ہوتے دیکھ کر حکمراں جماعت نے اپنے لیے ’چوکیدار‘ یعنی سپاہی کا نام استعمال کرنے لگے ہیں۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ کا نام ’ چوکیدار نریندرا مودی‘ رکھ لیا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی اور حکمراں جماعت نے اپنے دور حکومت میں عوام تو بہت دور ملک کا دفاع کرنے والے سپاہیوں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا اور اب انتخابی مہم کے لیے انہی سپاہیوں کا کاندھا استعمال کرنے کی شرمناک حرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …