جمعرات , 18 اپریل 2024

بختاور نے شیخ رشید کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کے بلاول بھٹو پر تنقید کے جواب میں بہن بختاور بھٹو میدان میں آ گئیں، اپنے ٹویٹ میں وزیر ریلوے کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست وزیر کو سزا دی جائے، پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضی نے کہا پنجاب بھر میں ہر کچرے کے ڈھیر پر شیخ رشید کا نام لکھا جائے گا۔

شیخ رشید کے بلاول پر وار پر بہن بختاور میدان میں آ گئیں، اپنے ٹویٹ میں بختاور بھٹو نے کہا کہ نفرت آمیز تقاریر سے شیخ رشید بلاول بھٹو کو سیدھا قتل کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا دائیں بازو کے انتہاپسندوں دھمکیاں نئی نہیں ہیں، اب وفاقی وزیر کھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جس کا پورا خاندان قتل کیا گیا سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ تعصب پرست شیخ رشید کو سزا دی جائے.

دوسری طرف پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ نے شیخ رشید خلاف مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں پنجاب بھر میں ہر کچرے کے ڈھیر پر شیخ رشید کا نام لکھا جائے گا۔ شیخ رشید آئے روز اپنی تقریروں میں بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنا تے رہتے ہیں جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …