بدھ , 24 اپریل 2024

یو اے ای میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزارت سمندر پاکستانیز بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوشاں ہے اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی جلد متوقع ہے۔

ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا اس سلسلہ میں حالیہ دورہ یواے ای میں دبئی کے پولیس چیف اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا تھا، کمیٹی امارات کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں سے متعلق امور کا جائزہ لے رہی ہے ، کمیٹی مستقبل میں ایسے پاکستانی قیدیوں بارے معلومات کا تبادلہ بھی کریگی جنہوں نے قید کی مدت مکمل کرلی ہو تاکہ ان کی بروقت رہائی اوروطن واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …