منگل , 27 فروری 2024

شام میں امریکی فوجی اتحاد نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کا مقابلہ کرنے والے امریکی فوجی اتحاد نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔شامی وزارت خارجہ کے اہلکار نے شام میں جاری کشیدگی کے بارے میں واشنگٹن، لندن ،پیرس اور جرمنی سے شائع‏ ہونے والے اعلامیہ کو جھوٹ، مکر و فریب اور نفاق پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام کے قتل عام میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شامل ہیں انھوں نے کہا کہ شامی عوام کے قتل عام میں ملوث ممالک کو شام کی تعمیر نو میں شامل نہیں کیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …