جمعرات , 25 اپریل 2024

افغان جنگ عالمی طاقت کی مداخلت کا نتیجہ: افغان ایلچی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدر کے ایلچی برائے مفاہمتی عمل نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغان صدر کے ایلچی برائے مفاہمتی عمل محمد عمر داود زئی نے تہران میں افغان پناہ گزینوں کی جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جنگ کا آغاز ایک عالمی طاقت کی مداخلت سے ہوا اور امریکہ اب تک افغانستان کی جنگ کے اختتام کے حوالے سے بے بس تھا لیکن ہمیں امید ہے کہ آئندہ سال میں افغانستان میں امن برقرار ہوجائے گا۔

داود زئی نے کہا کہ اب خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ صلح اور مذاکرات افغان مسئلہ کے حل کا واحد طریقہ ہے، حتی کہ وہ ممالک جو طالبان کی میزبانی کرکے ان سے تعاون کررہے تھے انہوں نے بھی افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کی۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک صلح پسند ملک ہے اور ہمیشہ افغان عوام اور حکومت کی حمایت کرتے ہوئے افغانستان کیساتھ تعاون پر کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …