ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی موٹروے پر مشقیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ صورتحال میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی خاطر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے موٹروے پر جہاز اتارنے کی مشق کی۔مشق کے دوران طیاروں نے کئی مقامات سے اڑان بھرنے اور اترنے کا مظاہرہ کیا جبکہ طیارے اترنے کے بعد موٹر وے پر ہی طیاروں میں ایندھن بھرنے اور دوبارہ ہتھیار لگانے کی مشق بھی کی گئی۔اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور سینیئر عسکری اور سول عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد جیو اسٹریٹجک صورتحال میں تبدیلی کے پیشِ نظر صلاحیتیوں کا جائزہ لینا تھا۔انہوں نے کہا کہ مشق میں اس بات کا مظاہرہ کیا گیا کہ طیاروں کو لینڈنگ کے لیے مطلوبہ مقام میسر نہ آنے پر غیر روایتی طریقے سے بھی لینڈنگ ہوسکتی ہے جبکہ اسی طرح جنگی طیاروں میں دوبارہ ہتھیار لگانے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے 2 جنگی طیاروں نے اسلام آباد لاہور موٹر وے کے ایک حصے پر اتر کر جنگی صورتحال میں غیر روایتی بیس استعمال کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔مشق کے دوران میراج اور ایف 7 پی طیارے موٹروے پر اترے اور ایندھن بھر کر موٹروے سے ہی دوبارہ پرواز بھری مذکورہ مشق پاک فضائیہ کے ہائی مارک 2010 پروگرام کا حصہ ہے۔کامیابی سے لینڈنگ اور پرواز کو ’اسٹریٹجک آپریشنل اور ٹیکٹکل اچیومنٹ قرار دیا گیا۔

اس موقع پر موٹروے کا بطور ایئر اسٹرپ کامیاب استعمال کا مظاہرہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں ہونے والے پلوامہ حملے میں 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بعد کیا گیا۔خیال رہے گزشتہ ماہ پاک فضائیہ نے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کے جواب میں بھارت کے 2 طیارے مار گرائے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …