منگل , 27 فروری 2024

عالمی بینک کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں امریکا میں ورلڈ بینک کے نمائندے اور پاکستانی ٹیم کے سربراہ سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو ملک میں جاری منصوبوں میں مالی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی نہیں آنے دے گا، عالمی بینک مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کے وفد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ملک بن چکا ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سےخوشحالی اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …