منگل , 27 فروری 2024

چوری اور سینہ زوری دیکھنا ہو تو نواز، زرداری کا رویہ دیکھ لیں: فواد چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضح کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹر بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر 2 صبح 11 بجے شروع ہوگئی، جسے دیکھتے رہیں، پورے 5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کے لیے پہنچے گی۔

فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضح کرنا ہو تو ان دونوں شخصیات کا رویہ دیکھ لیں۔یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …