جمعرات , 25 اپریل 2024

منشیات سمگلنگ کیس، غیر ملکی ماڈل کو 8 سال قید کی سزا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت لاہور نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹیریزا کو 8 برس اور 8 ماہ قید کی سزا سنا دی، ملزمہ کو ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے ماڈل ٹیریزا کو پاکستان ہیروئن سمگل کرنے پر سزا سنا دی۔ ملزمہ کو گزشتہ برس 10 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا جس سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے غیر ملکی ماڈل کو 8 سال 8 ماہ قید اور 1 لاکھ 13 ہزار جرمانے کی سزا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے سزا سنائے جانے پر ٹیریزا رو پڑی، اس موقع پر متعلقہ ملک کے ڈپٹی سفیر بھی موجود تھے۔ملزمہ ٹیریزا کا سزا کے بعد کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ رجوع کروں گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …