ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے وفاقی عدلیہ میں 2 خواتین ججز کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس خدیجہ خمیس اور جسٹس سلمیٰ راشد پہلی خواتین ججز ہوں گی جو اماراتی عدلیہ میں وفاقی سطح پر عہدہ سنبھالیں گی۔اماراتی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں اور خواتین ججز کی تعیناتی کا اقدام اسی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔صدر شیخ خلیفہ بن زاید نے فیڈرل نیشنل کونسل میں بھی خواتین کی نمائندگی بڑھاتے ہوئے نصف تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی دیکھیں
آبنائے تائیوان میں امریکہ اور چین کے بحری جنگی جہازوں کا آمنا سامنا
بیجنگ:آبنائے تائیوان سے امریکہ اور کینیڈا کے بحری بیڑوں کے مشترکہ طور پر عبور کرنے …