ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب آپریشن ،4 ایرانی فوجی بازیاب: آئی ایس پی آر

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکورٹی فورسزنےضلع چاغی کےعلاقےاموری میں کامیاب آپریشن کے دوران چارمغوی ایرانی فوجی بازیاب کرالیے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق اہلکاروں کو ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحد کےقریب چاغی میں کامیاب آپریشن میں ایرانی مغوی فوجیوں کودہشتگردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلہ کےبعدبازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردچارمغوی ایرانی فوجیوں کےساتھ افغانستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونےکی کوشش کررہےتھے۔خفیہ اطلاع پر آپریشن افغان سرحدسے تین سے چارکلومیٹرکےفاصلے پر چاغی کےعلاقے اموری میں کیا گیا۔بازیاب کرائے جانے والے فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …