بدھ , 24 اپریل 2024

واٹس ایپ کا نیا اور اہم ورژن متعارف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ بزنس آئی او ایس پر لانچ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کا یہ علیحدہ ورژن کاروباری افراد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے گاہکوں سے رابطے میں رہ سکیں۔ذرائع کے مطابق اس ایپ کو میکسیکن ایپ اسٹور پر دیکھا گیا اور بعد میں صارفین نے بتایا کہ ایپ فرانس اور برازیل میں بھی دستیاب ہے۔واٹس ایپ بزنس گزشتہ برس جنوری میں اینڈرائیڈ پر ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ ایپ واٹس ایپ کیلئے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ اس سروس کوبراہ راست مونیٹائیز کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اگرچہ کاروبار کرنے والے24گھنٹوں کے اندر اپنے گاہکوں کومفت جواب دےسکتے ہیں لیکن 24 گھنٹوں کے بعد فیس بک ان سے پیسے وصول کرے گا۔گزشتہ برس واٹس ایپ ایگزیکیوٹیو کا کہنا تھا کہ میسیجنگ ایپ عام صارفین کے اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات دِکھاناشروع کریگی۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …