منگل , 27 فروری 2024

روزانہ سوڈا ڈرنکس پینا شرح اموات میں اضافے کا سبب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک سوڈا ڈرنک کا کین پینے سے امراضِ قلب اور کینسر کے سبب آپ کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ہارورڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ ایک یا دو کین سوڈا ڈرنکس، جوسز یا انرجی ڈرنکس پینا امراضِ قلب سے اموات کی شراح 31فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

جبکہ یہ چیز کسی بھی عوامل بشمول کینسر کے قبل از وقت موت کی شرح 20فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔تحقیق ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ میں وسنتی ملک کی سربراہی میں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے ہمیں معلوم ہوا کہ ہمیں میٹھے مشروبات کو محدود کرنا ہوگا اور ان مشروبات کی جگہ پانی کو دینی ہوگی تاکہ ہماری صحت برقرار رہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …